06:22 , 7 نومبر 2025
Watch Live

سعودی عرب: ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں کی توسیع کیلئے نیا انیشیٹیو

ریاض: سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں پر حتمی روانگی کیلئے 30 روزہ توسیعی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے، جو یکم محرم 1447 ہجری سے نافذالعمل ہوگا۔

سعودی میڈیا کے مطابق توسیع مقررہ فیس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد دی جائے گی۔ درخواستیں وزارت داخلہ کے "ابشر” پلیٹ فارم پر "تواصل” سروس کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

جوازات نے ویزہ ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

سعودی محکمہ جوازات نے واضح کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کا اقامہ اس وقت تجدید کیا جا سکتا ہے جب اس کی مدت 14 ماہ سے کم رہ جائے۔

محکمہ کے مطابق کمرشل ملازمین کے لیے اقامے کی تجدید 6 ماہ یا اس سے کم مدت باقی ہونے پر ممکن ہے، بشرطیکہ ورک پرمٹ اور میڈیکل انشورنس مؤثر ہو۔

یہ وضاحت ایک شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں دی گئی، جس سے اقامہ تجدید کے حوالے سے پالیسی مزید واضح ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION